Post Date
Jan 19 2023

ما حول دوست مُحلّل

آپ نے کسی بیماری کے دوران اینٹی بائیوٹک تو کھائی ہوگی۔ یہ اینٹی بائیوٹک ہمیں آرام تو دیتی ہے، لیکن ہمارے ماحول پر بُرا اثر بھی ڈالتی ہے۔ جو اینٹی بائیوٹک انسان یا جانور استعمال کرتے ہیں اس کا بڑا حصہ فضلے میں خارج ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے ضائع شدہ پانی میں اینٹی بائیوٹک کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ پانی کی صفائی کا پلانٹ ضائع شدہ پانی سے اینٹی بائیوٹک نہیں نکال پاتا۔ ضائع شدہ پانی میں بیکٹریاجب اینٹی بائیوٹک سے ملتا ہے تو وُہ اپنے آپ کو بچانے کے مُختلف طریقے اپنا لیتا ہے اورادویات کے خلاف مدافعت حاصل کر لیتا ہے۔ یہ مدافعت ایک بہت بڑا عالمی مسلئہ بن گئ ہے جس کے نتیجے میں بیکٹریا اینٹی بائیوٹک کے حملوں سے محفوظ رہتا ہے اور اینٹی بائیوٹک ادویات بیماریوں کے خلاف غیر مُوثر ہوتی جا رہی ہیں۔

m

مختلف محلل کی کشید کرنے کی وسعت میں سب سے زیادہ ہے (DMSO)

اینٹی بائیوٹک کو پانی یا دوسرے مواد سے نکال باہر کرنے کےلیے مُحلّل1 کا ستعمال کیا جاتا ہے۔لیکن اگر کوئی زہریلا مُحلّل استعمال ہو تو اُس سے نقصان دہ فُضلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ادویات میں استعمال ہونے والے مرکبات کا تجزیہ کرنے کے لیے وافر مقدار میں نامیاتی2 مُحلّل کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ چنانچہ محللوں کا استعمال بہت حد تک بڑھ گیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسے مُحلّل استعمال میں لائے جائیں جو ماحول کو محفوظ رکھیں اور خطرناک فاضلات پیدا نہ کریں۔اس ماحولیاتی مسلئے کا حل ڈھونڈنے کے لیے نیویڈا یونیورسٹی کے محققین اور لمز کے ڈاکٹر توقیر عباس نے ساتھ مل کر ایسامُحلّل ڈھونڈنے کا سوچا جو مختلف اقسام کے اینٹی بائیوٹک جیسے sulfamethoxazole(SMX) ،ciprofloxacin (CPX) ،trimethoprim (TMP) and tetracycline (TC) کو کشید کرنے کی صلاحیت بھی رکھے اور ماحول پر بُرا اثر بھی نہ پڑے۔ ڈاکٹر توقیر عباس اور ان کے ساتھیوں کی یہ تحقیق ا Elsevier جرنل میں کچھ عرصےپہلےشائع ہوئی تھی۔ڈاکٹر توقیر عباس نے اس جانب بہتر اور پاکیزہ مُحلّل ڈھونڈنے کے لیے COSMO- RS نامی سافٹ وئیر کا استعمال کیا۔ COSMO-RS ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جو مُحلّل کی تلاش کے ذریعے    حل پذیری3 کا حساب کرتا ہے۔ اپنی تحقیق کے دوران ڈاکٹر تو قیر نے ناسا کے چار منصوبے بھی حاصل کیے تھے۔ جن میں بینالاقوامی خلائی اسٹیشن4 میں زہریلے اور نقصان دہ مادوں کو حل کر کے تلف کرنے کے لئے مُحلّل ڈھونڈنے تھے۔ ڈاکٹر توقیر اور دیگر مُحقیقن کا کہنا ہے کہ یہ سافٹ وئیر اتنا تیز بہدف، جامع اور موثر ہے کہ کوئی اور تجربہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وقت اور پیسوں کی بچت بھی ہوجاتی ہے۔

m

مختلف محلل کا انڈیکیٹر, جتنی کم مقدارہواتنا ما حول کے لیے بہتر (EHS)

چناچہ زیرِ نظر تحقیق میں گیارہ مُحلّل کشید کرنے کی صلاحیت5 کو پرکھا گیا اور اس کے بعد ان کا ماحول ، صحت اور نگہداشت کی خصوصیات (EHS) کا حساب لگایا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ان کی قیمت کا موازنہ بھی کیا گیا۔ ان گیارہ محللوں میں سب سے زیادہ ماحول دوست مرکب ethanol, methyl acetate اور methanol کو پایا گیا لیکن ان کی کشید کرنے کی وسعت کم تھی۔ سب سے زیادہ کشید کرنے کی وسعت dimethyl sulfoxide (DMSO) کی ہے اور اس کا ماحول پر بُرا اثر بھی نہیں پایا گیا۔ یعنی مجموعی طور پر DMSO اینٹی بائیوٹک کو کشید کرنے کے لئے سب سے اچھا مُحلّل ہے، لیکن اس کی قیمت اس کے منافع بخش استعمال کو محدود کرتی ہے۔ اگر DMSO کی کم قیمت پیداوار کی جائے تو یہ اینٹی بائیوٹک کو کشید کرنے کے لئےسب سے بہترین مُحلّل ہے۔ صرف اینٹی بائیوٹک بلکہ کسی بھی دوا کا تجزیہ اور کشید کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر توقیر اور ان کے ساتھیوں نے یہ دیکھا ہے کہ COSMO-RS کے ذریعے EHS اور اقتصادی امور کے ساتھ مختلف تجربات کرکےبڑی آسانی سے بہتر مُحلّل ڈھونڈے جا سکتے ہیں۔

1. Solvent
2. Organic
3. Solubility
4. International space station
5. Extraction capacity