Digital Learning
Post Date
Oct 21 2020

ڈیجیٹل رسائی، عمدہ پڑھائی

Authors
روشان بخاری
Story
ٹیکنالوجی کی مدد سے علم کی رسائی نہایت آسان ہو چکی ہے۔ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر (یا موبائل فون) کے استعمال سے آپ جہاں کہیں بھی ہوں، مجازی طور پر کلاس روم میں بیٹھ سکتے ہیں۔ تو کیوں نہ اس سہولت کو بہترین اساتذہ کے تدریسی تجربے کے ساتھ ظم کر دیا جائے؟

ہر مشکل گھڑی اپنے ساتھ سیکھنے کے ڈھیروں مواقع لاتی ہے۔ ایسے ہی ایک موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے لمز کے اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ نے اپنی کلاسز کی ڈیجیٹل فراہمی کا آغاز کیا ہے، جس کی مدد سے طلباء اپنے گھروں سے با آسانی پڑھائی کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے علم کی رسائی نہایت آسان ہو چکی ہے۔ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر (یا موبائل فون) کے استعمال سے آپ جہاں کہیں بھی ہوں، مجازی طور پر کلاس روم میں بیٹھ سکتے ہیں۔ تو کیوں نہ اس سہولت کو بہترین اساتذہ کے تدریسی تجربے کے ساتھ ظم کر دیا جائے؟ 

 اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ میں چار کمرے اس مقصد کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔ حرکت پذیر، قابلِ زوم کیمرے، آن لائن شرکت کردہ طلباء کی تصویر کو پوری دیوار پر دکھانے والا پروجیکٹر اور لیکچر کومختلف زاویوں سے ریکارڈ کرنے کی صلاحیت - یہ اس کلاس روم کی چند خصوصیات ہیں۔ دیگر تعلیمی ادارے جو اس طرح کے منصوبے نصب کرنا چاہتے ہوں، ہم سے تفصیلات مطلوب کر سکتے ہیں۔ 

امید ہے اس طرح کم قیمت میں بہتر اور موثر طریقے سے علم کی فراہمی میسر کی جا سکے گی