Post Date
Mar 16 2022

سائنسی سفارت کاری میں لمز اور وزارت خارجہ ساتھ ساتھ

علم کی نشونما باہمی تعاون اور اچھے علمی ماحول کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں مضبوط باہمی تعلقات کی ایک بنیاد سائنسی سفارت کاری ہے۔ اس سوچ کی عکاسی کرتے ہوے وزارت خارجہ نے دی پارٹیکل کی ٹیم کے ساتھ مِل کر ایک نئے رسالے کو تشکیل کیا ہے۔ اس جریدے میں شامِل پاکستان میں نجی سطح پر رونما ہونے والی وہ تمام اہم سائنسی سرگرمیاں ہیں جن میں بین القوامی تعاون کا نمایاں کردار رہا ہے۔

لمز کے سکول برائے سائنس اور انجینئرنگ میں شعبہ کیمیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد ظہیر نے اپنے علمی سفر کی روداد بہت خوبصورت اور جامع انداز میں بیان کی ہے۔ جبکہ سکول برائے سائنس اور انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹر صبیح انور نے پاکستان میں سائنس کو مثالی فروغ دینے والے ادارے خوارزمی سائنس سوسائٹی کی کوششوں کو نمایاں کیا۔ 

دی پارٹیکل کی ٹیم نے ان مضامین کی ترتیب و تدوین میں اپنا کردار ادا کیا۔ افتتاحی شمارہ پڑھنے کے لیے اِس لِنک کو کلِک کریں