Post Date
Aug 10 2021

ماسٹرز اور پی ایچ ڈی طلبہ کےلیے ایک مُفید تجویز: تحقیقی مسودوں میں اُردو میں عنوان اور خلاصہ

       ماسٹر اور پی ایچ ڈی  کے طلبہ و طالبات کےلیے یہ بات مفید سمجھی گئی ہےکہ اُن کے حتمی مسودوں  کے شروع میں، کام کا عنوان  اور خلاصہ صاف ستھری، سہل اور قابلِ مہم اُردو میں لِکھے جائیں۔ اس  کے پیچھے یہ خیال کارفرماہےکہ  ہمیں  سائنسی  اور تکنیکی  حلقوں  کے باہراپنی تحقیق کی اشاعت اورتفہیم کا موقع مِل سکے، لوگوں میں ہمارے کام کےبارے میں دلچسپی بڑھے اور ساتھ ہی ساتھ قومی اور مقامی زبانوں  میں سائنسی موضوعات پر زبان وبیان کا ذخیرہ بھی بڑھ سکے ۔نیز دُنیا کے بہت سے ملکوں میں بالکل اِسی طرح، کام کا خلاصہ مقامی زبان میں شامل کرنے کا رواج عام ہے۔تحقیق کو صحافتی حلقوں میں نشر کرنے کےلیےبھی یہ کوشِش نہایت ضروری ہے۔ یادرہے یہ اضافی مواد خلاصہ اورتشریح ہے، آپ کے abstract کا لفطی ترجمہ نہیں۔

 

اس کام کےلیے ہمارے اسکول میں آپ کو نہایت  قابل اساتذہ کی مدد بھی مل سکتی ہے۔ جونام میرے ذہن میں فوراً آتےہیں، ان میں  مدثررزاق، محمد ظہیر،ر فیع اللہ ، حسن محی الدین اور آغاعلی  شامل ہیں۔ میرے ان ساتھیوں نے بڑی خوشدِلی سے اس کام میں آپ کی مدد کی ہامی بھری ہے۔

 

خیراندیش     

 ڈاکٹرمحمد صبیح انور

ڈِین سید بابر علی سکول برائے سائنس اور انجینئرنگ