ڈاکٹر عفان: LUMS سے FDA تک کامیابی کا سفر
علم و تحقیق کی دنیا میں، کچھ افراد اپنی شاندار کامیابیوں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ ان کے حصول کی تگ و دو میں درپیش سفر کی وجہ سے بھی نمایاں ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر عفان رزاق، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز )کے ایک شاندار سابقہ طالب علم ہیں، جن کی کہانی شوق، ثابت قدمی، اور اختراع کے جذبے کا عملی مظاہرہ کرتی ہے۔ اپنی نہایت سادہ شروعات سے لے کر فیڈرل ڈرگ ایجنسی (ایف ڈی اے) میں ملازمت تک ، ڈاکٹر عفان کا سفر قابل رشک اور تقلید ہے۔
ڈاکٹر عفان کا تعلیمی سفر لمز سے شروع ہوا، جہاں انہوں نے سید بابر علی اسکول آف سائنس اینڈ انجینئرنگ (ایس ایس ای) سے برقی انجینئرنگ میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔یہیں ڈاکٹر عفان نے کنٹرول سسٹمز اور خاص طور پر بین المضامینی اطلاقات میں اپنی دلچسپی کو دریافت کیا۔ خاص طور پر لمز میں ان کی ہائیڈرولوجیکل سسٹمز پر مبنی تحقیق نے ان کے مستقبل کے ارادوں کی بنیاد رکھی ۔
لمز میں بیتائے گئے اپنے وقت کا ذکر کرتے ہوئے، ڈاکٹر عفان اس تبدیلی کے تجربے کو بڑے شوق سے یاد کرتے ہیں جس نے روایتی حدود سے ہٹ کر کنٹرول سسٹمز کے ممکنہ استعمال پر ان کے نقطہ نظر کو وسیع کیا۔ جرمنی کی یونیورسٹی، ٹی یو کائزرلاوٹرن، میں ایک مختصر مدت سمیت جدید تحقیق اور بحرانی تعاون کے منصوبوں نے ان کے تجسس کو بڑھایا اور انہیں علمی فضیلت کی راہ پر گامزن کیا۔
معاشرتی مسائل کو اپنے علم سے حل کرنے کے جذبے سےسرشار، ڈاکٹر عفان نے امریکن یونیورسٹی آف لوئی ویل ، امریکہ، میں علمی سفر شروع کیا۔ ڈاکٹر تامر انانک کی رہنمائی میں ان کا تحقیقی کام گردے کی دائمی بیماری کی خصوصیات اور دواؤں کی خوراک کی تشکیل پر مبنی تھا، جس نے ان کے مستقبل کے کام کو شکل دینے میں مدد کی۔
ان کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں، جیسے کہ کووڈ-١٩ کے وبائی زمانے میں آن لائن تعلیم کے نظام اور مریض کے ڈیٹا کی کمی، لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر عفان کی محنت اور استقامت برقرار رہی۔ مریضوں کے ورچوئل ماڈلز اور جدید تحقیقاتی طریقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، انہوں نے اپنی تحقیق میں نمایاں پیش رفت کی، جس کے نتیجے میں انہیں اشاعت کا ایک شاندار ریکارڈ اور اپنی اہم شراکت کے لیے باوقار ایوارڈ حاصل ہوئے۔
ڈاکٹر عفان کے موثر ترین تحقیقاتی منصوبوں میں سے ایک دواؤں کی انفرادی خوراک کے لیے ایک ماڈلنگ اور کنٹرول فریم ورک تیار کرنے پر مرکوز ہے، جو خاص طور پر گردے کی دائمی بیماری اور وارفارن کے انتظام سے منسلک ہے۔ ان کا کام نہ صرف ذاتی ڈوزنگ پمپس کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں انقلاب لانے کی حامی بھرتا ہے بلکہ انسانی زندگی کے معیار کو بڑھانے میں کنٹرول سسٹم کی صلاحیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
اپنے تعلیمی سفر کی زینت بننے والی تعریفوں اور اعزازات کے ساتھ، ڈاکٹر عفان کی نئی ایف ڈی اے میں پوسٹ-ڈاکٹریٹ کی پوزیشن قبول کر کے ایک نیا موڑ لیا۔ دواؤں کے ردعمل کو سمجھنے کے لیے ریاضیاتی ماڈل تیار کرنے کی ان کی اولین ترجیح، ان کی سابقہ تحقیق سے نہ صرف ہم آہنگ بلکہ اصولی فیصلوں اور دواؤں کی منظوری کے عمل پر وسیع اثرات کی حامل بھی ہے۔
ڈاکٹر عفان اپنے سفر کو مد نظر رکھتے ہوئے، محققین اور انجینئرز کو ایک قیمتی مشورہ دیتے ہیں: اچھے استاد ڈھونڈیں، تجسس کو قبول کریں، اور سمجھ کے مشکلات کا حل نکالیں۔ ان کا منتر ”اچھا کریں، چاہے اثر ہو یا نہ ہو“ ان کی مہارت کو انسانیت کی بہتری کے لیے استعمال کرنے کا اظہار کرتا ہے۔
لمز کی تاریخ میں، ڈاکٹر عفان ایک روشن مثال ہیں، جو تعلیم، رہنمائی، اور کامیابی کی ایک عمدہ مثال ہیں۔ ایس ایس ای کے کمرہ جماعت سے لے کر ایف ڈی اے تک، ڈاکٹر عفان کا سفر ان لوگوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے جو خواب دیکھنے کی ہمت کرتے ہیں اور دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش میں مگن رہتے ہیں۔